بدھ , 24 اپریل 2024

میخائیل میشوستین روس کے نئے وزیر اعظم نامزد

روس کے صدر نے روسی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو نیا وزیر اعظم نامزد کردیا ہے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روسی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ میخائل میشوستین کو نیا وزیر اعظم نامزد کردیا ہے۔ روسی وزیراعظم دیمتری میدودف کے مستعفی ہونے کے بعد میخائل میشوستین کو اس عہدے کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوتین چاہتے ہیں کہ نئی حکومت تشکیل دی جائے جو مضبوط ہو اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکے۔

واضح رہے کہ پوتین 7 اکتوبر 1952 کو متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ 1975 میں انہوں نے لینن گراڈ یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کی۔ اگلے 16 سال تک وہ سابق روس کے خفیہ ادارے کے جی بی میں کام کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے سابق مشرقی جرمنی میں کام کیا اور سیاست میں آنے کے لیے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ 8 سال بعد 1999 میں پوتین نے پہلی بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …