جمعہ , 19 اپریل 2024

مصر میں ترک نیوز ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ، ترکی کا شدید احتجاج

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مصر سے شدید احتجاج کیا ہے، ترکی میں متعین اعلیٰ مصری سفارتکار کو طلب کر کے واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور باور کرایا گیا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔انادولو ایجنسی نے بتایا کہ مصر کی سیکورٹی فورسز نے قاہرہ میں واقعے ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران 4 افراد کو حراست میں لیا گیا جس میں ایک ترکش نیشنل بھی ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران اہلکاروں نے سیکورٹی کیمرے بند کردیے اور پوری رات تلاشی لیتے رہے جب کہ وہاں موجود ملازمین کے موبائل فونز اور پاسپورٹ بھی ضبط کر لیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …