ہفتہ , 29 فروری 2020
تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کے گھر سے لاش برآمد

صوبائی وزیر برائے توانائی سندھ امتیاز شیخ کے بنگلے سے لاش برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شکارپور پولیس کے مطابق لاش متوفی کی ہے جو کام کے سلسلے میں امتیاز شیخ کے بنگلے پر گیا تھا، جہاں اس کی موت واقع ہو گئی، متوفی باتھ روم میں مردہ پایا گیا تھا۔ترجمان شیخ ہاؤس کا کہنا ہے کہ باتھ روم کا دروازہ توڑا گیا تو متوفی اندر مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے، حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سے نوکری کے بہانے لڑکیوں کو دبئی لے جا کر جسم فروشی کروانے والے گروہ کا انکشاف

گوجرانوالہ میں بیوٹی پارلر میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو دبئی لے جانے …