جمعرات , 25 اپریل 2024

جارح سعودی اتحاد کی الحدیدہ پر ایک بار پھر گولہ باری

جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کو ایک بار پھر یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے ۔یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے کئی رہائشی علاقوں پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے گولہ باری کی ہے – ابھی تک جارح سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں فائربندی کے بعد سے اب تک تیس ہزار بار سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے – اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …