جمعہ , 19 اپریل 2024

ملک کے حالات میں بہتری کے لئے اصلاحات ضروری ہے : نومنتخب روسی وزیراعظم

روس کے نئے وزیراعظم نے ملک کے حالات بہتر بنانے کے لئے اصلاحات کی ضرورت پرتاکید کی ہے۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نئے وزیر اعظم میخائیل میشوستین نے جمعرات کو کہا کہ عوام کو بہتری کے حصول کے لئے ابھی سے ہی حقیقی اصلاحات کا احساس کرنا چاہئے۔روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بدھ کو میخائیل میشوستین کو اس ملک کے نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا تھا ۔روسی وزیراعظم دمیتری میدودف کے مستعفی ہونے کے کچھ ہی گھنٹے بعد میشوستین کو وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔ روسی وزیراعظم میدودف اور ان کی کابینہ نے بنیادی تبدیلیوں سے متعلق صدرپوتین کے خطاب کے بعد ہی استعفی دے دیا تھا۔روسی وزیراعظم میشوستین نے پارلیمنٹ دوما سے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کر لیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …