ہفتہ , 29 فروری 2020
تازہ ترین

ایران میں امریکہ مخالف ریلیاں

آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا نماز جمعہ کے بعد ایک بار پهر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے گی۔آج اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ایران کے غیور عوام امریکی جارحیت کے خلاف اور مزاحمتی محاذ خاص طور سے سپاہ قدس کے عظیم کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے حق میں ریلیاں نکال کرعالمی استکبار خاص طور سے امریکہ اور اسرائیل سے اظہار نفرت و بیزاری کریں گے۔

ایرانی عوام تہران کی نماز جمعہ رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کرنے کے بعد احتجاجی ریلی میں شرکت کریں گے۔ایران کے وقت کے مطابق ۱۱:۳۰ سے ۱۲ بجے کے درمیان رہبر انقلاب اسلامی خطبۂ جمعہ کا آغاز فرمائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا وائرس نے عمرہ اور زیارات مقدسہ پر بھی پابندی عائد کرا دی

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مکہ …