ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹرمپ کیخلاف مواخذے سے قبل امریکی سینیٹرز کا غیر جانبداری کا حلف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سے قبل کانگریس اراکین اور چیف جسٹس نے غیر جانبداری کا حلف اٹھا لیا۔امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے 2 آرٹیکلز ٹرائل کے لیے سینیٹ بھجوا دیئے گئے ہیں جن پر کارروائی کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔آرٹیکلز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھجوائی، سینیٹ میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس مواخذے کے آرٹیکلز پر خیالات کا اظہار کریں گے۔

امریکی سینیٹرز اور چیف جسٹس نے ٹرمپ کے مواخذے سے پہلے غیر جانبدار انصاف کی فراہمی کا حلف اٹھایا۔صدر ٹرمپ کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف الزامات کو دھوکا قرار دیا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ سینیٹ میں ان کے خلاف ٹرائل جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …