ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام: ادلیب میں شامی اور اتحادی فوج کی بمباری، 21 داعشی دہشت گرد ہلاک

دمشق: ادلیب میں شامی اور اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق شام کی سرکاری فوج اور حکومتی اتحادی روس کے طیاروں نے شمال مغربی علاقے ادلیب میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔شامی ائیر ڈیفنس رضاکاروں کے مطابق فضائی حملے ایک سبزی کی مارکیٹ پر کیے گئے جس پر داعش کے دہشت گرد موجود تھے۔ جب کہ مارکیٹ سے کچھ دوری پر ورک شاپس اور انڈسٹریل ایریا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔جہاں داعشی دہشت گرد چھپے ہوئے تھےاس کے علاوہ شامی فوج کے ایک گاؤں میں فضائی حملے میں ایک داعشی دہشت گرد ہلاک ہوا جب کہ گزشتہ حملے میں زخمی ہونے والی ایک داعشی سے تعلق رکھنے والی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔شام میں کام کرنے والی تنظیم وائٹ ہیلمٹ کے مطابق فضائی حملوں میں 82 داعشی دہشت گرد  زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …