جمعہ , 19 اپریل 2024

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں پر ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا۔پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی رکن اعظم سواتی نے بتایا کہ بلوچستان اور سندھ سے ایک نام حکومت اور ایک اپوزیشن سے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا، اب اتفاق رائے پیدا ہوجانا چاہیے، چاہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق رائے ہو، چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام بند لفافہ میں ہیں لیکن ہم نے اپنے نام کمیٹی میں تاحال شیئر نہیں کیے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پیر کو اتفاق رائے نہ ہوا تو منگل کو دوسرے فارمولے پر جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس پیر کو ہوگا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام پیش کیے جائیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …