منگل , 25 فروری 2020

میکسیکو میں زلزلہ،شدت 5.3 تھی

میکسیکو کے جنوب میں آنے والے زلزلے نے اس علاقے کو ہلا کر رکھ دیا جس کی شدت 5٫3 ریاکرڈ کی گئی

میکسیکو کے جنوب میں آنے والے زلزلے نے اس علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5٫3 ریکارڈ کی گئی۔مقامی وقت کے مطابق یہ  شدید جھٹکے گزشتہ  شام محسوس کیے گئے۔اس زلزلے کے باعث محدود مالی  نقصانات کی اطلاع ملی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔یہ جھٹکے زیادہ تر جنوبی میکسیکو کی ریاست اوآکساکا میں محسوس کیے گئے۔یاد رہے کہ ستمبر 2017 میں اسی علاقے میں 8٫2 شدت  کا زلزلہ آیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کرونا وائرس کی آندھی نے عالمی اسٹاک مارکیٹ ہلا کر رکھ دی

چین میں سامنے آنے والے ‘کرونا’ وائرس نے صرف چین بلکہ پوری دنیا کی معیشت …