جمعرات , 25 اپریل 2024

کشمیر کو بھارت اورپاکستان کے درمیان متنازع علاقہ سمجھتےہیں؛چین

نیویارک: اقوام متحدہ میں چین کے مندوب زینگ جن نے کہا ہے کہ چین کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازع علاقہ سمجھتا ہے اور عالمی ادارے کے زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے پر عمل درآمد کے حوالے سے اس کی قرارداد کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے تنازع پر چین کا موقف بالکل واضح ہے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں دوبارہ بحث ہوئی، گزشتہ سال اگست میں نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت کی انتہا پسند حکومت کی جانب سے علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیر فوجی محاصرے میں ہے اور وہاں پابندیاں عاید ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …