منگل , 25 فروری 2020

یوکرائن کے وزیراعظم نے استعفی دیدیا

یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر اعظم نے حکومت کے اندرونی اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اس نے  اپنی عزت اور ساکھ پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو ختم کرنے کیلئے اپنا استعفیٰ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھجوا دیا ہے۔ادھر یوکرائن کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ انہیں استعفیٰ موصول ہوگیاہے اور ا س پر جلد ردعمل ظاہرکیاجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

کرونا وائرس کی آندھی نے عالمی اسٹاک مارکیٹ ہلا کر رکھ دی

چین میں سامنے آنے والے ‘کرونا’ وائرس نے صرف چین بلکہ پوری دنیا کی معیشت …