بدھ , 24 اپریل 2024

رہبر معظم کا آیت اللہ سیستانی کے نام پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام ایک پیغام میں ان کی خیریت اور سلامتی کے لئے دعا کی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے عراق کے دینی مرجع آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام ایک پیغام میں ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی سلامتی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کی بائیں ٹانگ کا اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمی سیستانی کو پیش آنے والے حادثے پر اپنے پیغام میں ان کی خیریت دریافت کی اوراللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا فرمائی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …