منگل , 23 اپریل 2024

ترکی کا روس سے ایس 500 بھی خریدنے کا فیصلہ

انقرہ : ترکی نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام کے بعد اب جدید ایس 500 خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترک حکام کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کے حوالے سے دوغلی پالیسی پر کاربند ہیں۔ اس صورت حال میں خطے میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ترکی کسی متبادل کی تلاش پر مجبور ہے۔ یورپ نے سیاسی بنیادوں پر انقرہ سے تعلقات میں دراڑیں ڈالنا شروع کردی ہیں اور ترکی ایسے ممالک کی جانب سے دیکھ رہا،جو سیاست زدہ ہونے کی بجائے معاہدوں کی پاسداری کرسکیں۔ دفاعی صنعت کی خبریں شائع کرنے والے جریدے ڈیفنس نیوز کا اپنی رپورٹ میںکہنا تھا کہ ایس 500کی صورت میں ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کا نیا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے اعلان کررکھا ہے کہ 2020ء میں جدید ترین میزائل دفاعی نظام ایس 500 پرومیٹیوس کا تجرباتی عمل شروع ہوجائے گا۔ فوجی امور سے متعلق ویب سائٹ ’آرمی ریکگنیشن‘کے مطابق ایس 500 کا پہلا سسٹم 2025ء تک مکمل کرنے اور اسے مارکیٹ میں لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ایس 500 میزائل سسٹم ایس 400 ٹرامف میزائل دفاعی نظام کی ہی تجدید ہے۔ جدید ترین نظام آئی سی بی ایم بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نظام طرح تیز رفتار کروز میزائلوں، جیمنگ سسٹم اور اسٹیلتھ طیاروں سے لیس ہوگا۔ روسی حکام کے مطابق ایس 500فضائی دفاعی نظام میں اینٹی بیلسٹک میزائل کی زیادہ سے زیادہ حد 600 کلومیٹر ہوگی۔ اس میں بیک وقت 7 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے آنے والے 10 ہائپر سونک اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …