جمعہ , 19 اپریل 2024

جرمنی کا نیٹو کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا اعلان

جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے تازہ موقف کے پیش نظر نیٹو کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر دفاع اینگرٹ کرامپ کارن بائر نے یہ بات نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کی خارجہ پالیسی پر امریکہ کی جانب سے کی جانے والی نکتہ چینی کے تناظر میں، برلین حکومت نیٹو کے ساتھ اپنے روابط پر نظرثانی کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے رکن یورپی ملکوں کے درمیان اختلافات میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔جرمن حکام امریکی صدر کی جانب سے نیٹو کے دفاعی بجٹ میں برلین کے حصے کی رقم میں اضافے کے مطالبہ کو بارہا مسترد کرچکے ہیں۔دوسری جانب جرمن روس گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں برلن اور ماسکو کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے پر امریکہ نے کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …