جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات

دوحا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ڈپٹی وزیراعظم اور ہم منصب عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحا میں قطر کے ڈپٹی وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، خطے میں امن وامان کی صورت حال پر بات چیت کی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قطر کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان، قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دونوں ممالک میں کثیرالجہتی تعاون کو بڑھانے کا متمنی ہے۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، مقبوضہ وادی میں نہتے 80 لاکھ کشمیری 5ماہ سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے قطری ہم منصب کو امن کے لیے پاکستان کی جاری کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی پاکستانی کوششوں کوعالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔قطری ڈپٹی وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی اور وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کے دورہ قطر کو سراہا اور افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کی تعریف کی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …