ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے ایجنٹ ترک صدر طیب اردوان پر سنگین الزام لگ گیا

انقرہ: ترکی کی حزب اختلاف کے سربراہ کمال کلیچدار اوگلو نے ایک بارپھر صدر رجب طیب ایردوآن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورالزام عائد کیا ہے کہ طیب ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مغرب نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو شام میں آگ لگانے کے لیے استعمال کیا اور اب یہ لیبیا کو آگ میں جھونکنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں معصوم مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ اب تک امریکا اور روس مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کے کشت و خون کے لیے اسلحہ فروخت کرتے تھے اور اب ان میں ترکی کے طیب ایردوآن بھی شامل ہو گئے ہیں جو مسلمانوں کے قتل عام میں ایردوآن کے ایجنٹ ہیں۔کمال کلیچدار اوگلو نے استفسار کیا کہ ہماری پالیسیوں کا تعین کون کرتا ہے؟ وزارت خارجہ یا ایوان صدر نہیں ہرگز نہیں بلکہ ہماری پالیسیوں کی ڈور روسی صدر ولادی میر پوتین کے ہاتھ میں ہے۔ چاہے لیبیا ہو یا شام ہرجگہ پر وہ ترکی کو استعمال کر رہے ہیں۔‎

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …