جمعہ , 19 اپریل 2024

لیبیا کی خانہ جنگی میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کے معاہدے پر دستخط

لیبیا میں جاری خانہ جنگی میں غیر ملکی مداخلت کو محدود کرنے اور شمالی افریقی ملکوں میں گروپوں کے درمیان تشدد کا پرامن طریقےسے خاتمہ کرنے کےلئے دنیا کی کئی اہم طاقتوں نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے۔برلن میں ایک طویل عرصےسے زیرالتوا چوٹی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ اتوار کو ہوا یہ معاہدہ ایک سیاسی عمل کو آگے بڑھائےگا اور یہ جنگ کےلئے ایک حل ہوگا۔

مرکل کا کہنا تھا کہ لیبیا میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کے وسیع منصوبے کے تحت ہم ایک معاہدے پر متفق ہوئےہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ لیبیا میں امن قائم کرنے کاراستہ بےحد لمبا اور مشکل ہوگا۔جرمن چانسلر نے کہا، سبھی اس بات سے متفق ہیں کہ ہمیں ہتھیاروں پر پابندی کا احترام کرنا چاہئے اور اس پابندی پر پہلے سے زیادہ مضبوطی سے کنٹرول کیاجانا چاہئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …