منگل , 23 اپریل 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، 3لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی سمری منظوری کیےجانےکاامکان

اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری منظوری کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور ملک میں آٹےکی قلت اورگندم بحران کاجائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 3لاکھ ٹن گندم درآمدکرنےکی سمری منظوری کیےجانےکاامکان ہے جبکہ وزارت خزانہ بنولےپر 5 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہورگارمنٹس سٹی کےقرض کوگرانٹ میں بدلنے اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کےلیےساڑھے 9کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے جبکہ وزارت خزانہ کی طرف سے مختلف مدوں میں ساورن گارنٹیز کامعاملہ زیر غور آئے گا۔

خیال رہے سندھ اورکےپی میں آٹا نایاب ہوگیا ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد ،لاہور اورراولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت ستر روپے تک جاپہنچی ، آٹا بحران کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ آٹا بحران مصنوعی ہے ، گندم اور آٹےکی قیمتوں میں آج سے کمی آنا شروع ہوجائے گی اور معاملہ تین سے چار دن میں حل ہوجائے گا۔

خسرو بختیار نےکہا تھا کہ سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے مشکلات رہیں، کراچی اور سندھ میں این ایل سی کی مدد سے نو ہزار ٹن گندم فراہم کردی ہے اور وفاق آیندہ سال بھی گندم فراہم کرتا رہے گا جبکہ پنجاب اور کے پی کےدرمیان آٹا سپلائی میکنزم کی وجہ سے کچھ تعطل رہا۔خیال رہے نومبر 2018  میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1,365 روپے فی من مقرر کردی  تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …