جمعہ , 19 اپریل 2024

اقوام متحدہ اس لنگرخانہ حکومت سے جان چھڑوادیں، احسن اقبال

سلام آباد: نارووال سٹی کیس میں ملوث ملزم احسن اقبال کا کہنا ہے کا اس لنگرخانہ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچادیا کہ پاکستان کی عوام 70 روپے کلو آٹا لینے پر مجبور ہے، اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہو کہ اس لنگرخانہ حکومت سے ہماری جان چھڑوادیں۔دوسری جانب احتساب عدالت نے احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 2 ہفتے کی توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق   ن لیگ کے رہنماں احس اقبال نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نا اہل  حکومت نے ملک میں بر روزگاری کو بڑھا دیا ہے ۔نوجوان نسل ہاتھ میں ڈگریاں اٹھائے دربدر پھر رہی ہے مگر ان کو نوکریاں نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا اس حکومت نے ملک میں آٹے کا بہران پیدا کردیا ہے،اس  لنگرخانہ حکومت نے ملک کو  اس نہج پر پہنچادیا کہ پاکستان کی عوام 70 روپے کلو  آٹا لینے پر مجبور ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہو کہ اس لنگرخانہ حکومت سے ہماری جان چھڑوادیں یہ انہیں کسی چندہ جمع کرنے کے عہدے پر لگا دیں۔دوسری جانب  نیب پراسیکیوٹر نے  احتساب عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ احسن اقبال کو 23 دسمبر کو گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کے خلاف  متعلقہ ریکارڈ کو قبضے میں لے لیا گیا  ہے اور گواہوں کے بیانات کو بھی  قلمبند کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے   نے کہا کہ  کیس سے  متعلق کچھ بینک ریکارڈ مل چکے ہے جب کہ بعض بینکوں سے ریکارڈ ملنا باقی ہے، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں تاہم مزید تحقیقات کے لیے  احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  اب نیب  کیا 90 روزہ ریمانڈ لیں گی؟ جبکہ پہلے سے ہی ملزم کا 28 دن کا جسمانی ریمانڈ ہوگیا ہے۔احتساب عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کو  7 فروری کو  دوبارہ پیش کیا جائے جبکہ عدالت نے ملزم کو 2ہفتے کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے نارووال اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …