منگل , 25 فروری 2020

ایران کا تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلیک باکسز یوکرین بھیجنے کا اعلان

تہران: ایران اسی ماہ دارالحکومت تہران کے نواح میں سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں تباہ شدہ مسافر طیارے کے بلیک باکسز یوکرین بھیج رہا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے شہری ہوابازی کی تنظیم میں حادثات سے متعلق امور کے ڈائریکٹر حسن رضائی فر کے حوالے سے اطلاع دی کہ بلیک باکسز کے ڈیٹا کا فرانس ، کینیڈا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی تجزیے میں شامل ہوں گے اور ایرانی حکام اس کے لیے بھی تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی مدد سے یوکرینی دارالحکومت میں فلائٹ کے ڈیٹا ریکارڈر کو پڑھنے کی کوشش کریں گے۔اگر یہ کوشش ناکام رہتی ہے تو پھر بلیک باکسز کو فرانس بھیجیں گے۔انھوں نے واضح کیا کہ بلیک باکسز کے ڈیٹا کا ایران میں تجزیہ نہیں کیا جاسکتا۔‎

یہ بھی دیکھیں

کرونا وائرس کی آندھی نے عالمی اسٹاک مارکیٹ ہلا کر رکھ دی

چین میں سامنے آنے والے ‘کرونا’ وائرس نے صرف چین بلکہ پوری دنیا کی معیشت …