جمعرات , 25 اپریل 2024

لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل

لبنان کے نئے وزیراعظم حسان دیاب نے بیس وزراء پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی ہے۔لبنان کی وزراء کونسل کے سیکریٹری محمود مکیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیاب کی نئی کابینہ کو صدر میشل عون کی تائید حاصل ہو گئی ہے۔لبنانی وزراء کی نئی کابینہ میں نصف مسلمان اور نصف عیسائی ہیں۔ اس کابینہ میں ایک تہائی خاتون وزراء ہیں۔لبنانی وزیراعظم نے کابینہ کی تشکیل کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ لبنان ایک حساس دور سے گذر رہا ہے اور وزراء حکومت کے مطالبات کے حق میں کام کریں گے اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔

انتیس اکتوبر دوہزار انیس کو سعد حریری کے استعفے کے بعد انیس دسمبر دوہزار انیس کو حسان دیاب کو وزیراعظم منتخب کیا گیا اور لبنانی صدر میشل عون نے انھیں کابیہ تشکیل دینے کی ذمہ داری دی۔ سعد حریری نے لبنان میں شروع ہونے والے مظاہروں کے تیرہ دن بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔لبنانی عوام نے ملک میں اقتصادی بحران اور بدعنوانی کے خلاف سترہ اکتوبر سے وسیع مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …