جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات

پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے  خصوصی ملاقات کی اورملت پاکستان کی جانب سے ان کو تعزیت پیش کی۔نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی امریکا کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں سوگوار ہیں۔پاکستان سے آنے والے ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی روح پر فتوح پر فاتحہ پڑھا اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل کی تلقین کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے اور در حقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔

پاکستان ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے اور مسلمانوں کے درمیان یکجہتی پیدا کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ اس کونسل میں ملک کے تمام سیاسی اور مذہبی گروہوں کی شراکت ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ اس کونسل کے سکریٹری جنرل ہیں۔ ایران آئے اس وفد میں جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے سکریٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی، تحریک جعفریہ کے سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے نائب سکریٹری سید ناصر شیرازی، البصیرہ تحقیقاتی مرکز کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب سکریٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی، پاکستان ہدیتہ الہادی کے نائب سرپرست رضیت باللہ، جمعیت علماء اسلام کے طاہر حنیف نقشبندی اور متحدہ جمعیت اہل حدیث کے منتظم اعلی مقصود احمد سلفی موجود تھے۔ملی یکجہتی کونسل نے رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں سردار محاذ استقامت کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس میں تحریرکیا گیا ہے کہ ہمارا وفد پاکستان سے ایران آیا ہے تاکہ شہید اسلام سردارجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر آپ کی خدمت میں ، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خاندان کی خدمت میں اور پورے ملت ایران کی خدمت میں تہ دل سے تعزیت اور تسلیت پیش کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …