جمعرات , 25 اپریل 2024

لیبیا کی باغی فوج نے معیتیقہ ہوائی اڈے کو’نو فلائی زون’ قرار دیا

لیبیا کی باغی فوج نے معیتیقہ ہوائی ایئر اور اس میں شامل ہوائی اڈے کو نو فلائی زون قرار دیتے ہوئے اسے کسی بھی قسم کی سول یا فوجی فضائی آمد ورفت کے لیے بند کردیا ہے۔ باغی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ‘معیتیقہ’ ہوائی اڈے کو کسی بھی قسم کی ایوایشن کے لیے استعمال کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں اور اس کی ذمہ داری ایسا کرنےوالوں پرعاید ہوگی۔ لیبیا کی باغی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ معیتیقہ ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں سویلین یا فوجی طیاروں کی آمد ورفت کے لیے بند کی گئی ہیں۔ اس ہوائی اڈے پرکسی قسم کی فضائی نقل وحرکت قومی وفاق حکومت اور باغی فوج  کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

لیبیا کی باغی آرمی نے معیتیقہ ایئر بیس سے مبینہ طورپر ترکی کا ایک ڈرون طیارہ اڑان بھرتے ہی مار گرایا گیا ہے۔ یہ ڈرون طیارہ طرابلس میں لیبیا کی باغی فوج کی یونٹوں پر بم باری کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی اس اڈے کو لیبیا میں باغی فوج کے خلاف اپنی کارروائیوں کے لیے کھلے عام استعمال کررہا ہے۔لیبیا کی باغی فوج نے العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کو بتایا کہ معیتیقہ ہوائی اڈے کو بند کر دیا  ہے یہاں کسی قسم کی فضائی سرگرمی پرپابندی لگا دی گئی ہے۔لیبیا کے باغی فوج کے ترجمان  احمد المسماری نے اپنے  فیس بک پیج پر پوسٹ کردہ بیان کیا ہے کہ لیبیا کی مسلح باغی فوج کے حکم پر معیتیقہ ہوائی اڈے سے اڑںے والے ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ طرابلس میں باغی فوج کے مراکز کو بمباری سے نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اس بیان کے کچھ دیر بعد  المسماری نے باضابطہ طور پر ایک پریس کانفرنس میں معیتیقہ ہوائی اڈے کو ‘نو فلائی زون’ قرار دیتے اس پرکسی قسم کی ایوی ایشن سرگرمی پرپابندی لگا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باغی فوج کے احکامات کے تحت تا اطلاع ثانی معیتیقہ ہوائی اڈے پر کسی قسم کی کوئی فضائی آمد ورفت نہیں ہوگی۔ اسے نہ تو سول مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا اور نہ ہی یہاں پر کسی قسم کی فوجی سرگرمی کی اجازت ہوگی۔خیال رہےکی لیبیا کی باغی فوج کی طرف سے ترکی پرالزام عاید کیا جاتا ہے کہ وہ شام سے جنگجوئوں کو لیبیا منتقل کررہا ہے۔ لیبیا کی باغی فوج کا دعویٰ ہے کہ ترکی جنگجوئوں اور اپنے فوجیوں کو لیبیا کی قومی فوج کی مدد لے لیے معیتیقہ ہوائی اڈے کے راستے پہنچا رہا ہے۔ معیتیقہ ہوائی اڈے کو لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے لیے کمک کا اہم فضائی ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …