منگل , 23 اپریل 2024

سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

کراچی: پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں پھیلنے والے پراسرار اور مہلک وائرس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران بازار میں مندی کے بادل چھائے رہے جس کی وجہ سے سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1550 ڈالر تک پہنچ گئی۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 90 ہزار 150 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 170 روپے کمی کے بعد 77 ہزار 289 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی تمام صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …