جمعرات , 25 اپریل 2024

برطانیہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔ برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ بل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ بل اب قانون (ایکٹ) کی شکل اختیار کرگیا ہے۔دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …