جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک طالبان کے ہاتھ لگ گئے

افغانستان میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں عام فروخت ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف صوبہ فرح کا دورہ کرنیوالے پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے افغان فوج کو دیے گئے ٹینک اورفوجی گاڑیاں صوبہ فرح کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ ٹینک اور فوجی گاڑیاں طالبان مقامی مافیا کے ذریعے خرید رہے ہیں اور پھرانہیں فورسز کیخلاف استعمال میں لا رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرح صوبہ کا صرف دارالحکومت ہی حکومت کے کنٹرول میں ہے، باقی تمام صوبے پر طالبان قابض ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز …