منگل , 7 اپریل 2020

ایران کیساتھ توانائی کے تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں: پاکستان

اسلام آباد:پاکستانی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے تیل امور نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔یہ بات "ندیم بابر” نے جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی” کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت بالخصوص وزارت تیل اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرے گی۔بابر نے پاکستان میں توانائی کے اہم پہلووں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے اہم پڑوسی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعلقات قائم ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا فنڈنگ کیلیے ‘اسٹیچو آف یونیٹی’ فروخت کرنے کا اشتہار

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی جنگ سے لڑنے کے لیے دنیا بھر میں صاحب استطاعت …