جمعہ , 19 اپریل 2024

جنرل قاآنی کے خلاف امریکی دھمکی ناقابل قبول

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایرانی سپاہ قدس کے نئے سربراہ کے بارے میں امریکہ کی طرف سے قتل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ایرانی سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کے بارے میں امریکہ کی قتل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی طرف سے سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی کوناقابل قبول قراردیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  امریکی دھمکی کی عالمی قوانین میں کوئی جگہ نہیں اور امریکہ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔حال ہی میں ایران کے امور میں امریکی نمائندے برائن ہک نے سپاہ قدس کے نئے سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی تھی ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …