ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی عدالت انصاف کا میانمار حکومت کو مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے جاری سماعت میں کہا کہ روہنگیا مسلمان نسل کشی کے شدید خطرات سے دوچار ہیں لہذا میانمار کی حکومت ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے، اس کے علاوہ حکومت میانمار کی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔ سماعت کے دوران عدالت نے میانمار کی حکومت کو پہلے 4 مہینے اور پھر ہر 6 مہینے بعد روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ عالمی عدالت برائے جرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی اور درخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔سماعت کے دوران امن کی نوبیل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی نے اپنے ملک کے فوجی جنرلز اور شدت پسند بدھوں کی حمایت کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی، بچوں کے قتل، خواتین کی عصمت دری اور املاک کو نذر آتش کرنے کے سفاکانہ اور غیرانسانی عمل کا دفاع کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …