پیر , 24 فروری 2020

دی اکانومسٹ نے متعصب انڈیا کی شہ سرخی لگادی

دہلی: دی اکانومسٹ نے اپنی خبر میں لکھا کہ متعصب مودی کیسے ایک بڑی جمہوریت کو خطرے سے دوچار کررہا ہے؟برطانوی جریدے کے سرورق پر خاردارتاروں پر بی جے پی پارٹی کا نشان کنول پھول بھی دیکھایا گیا ہے۔برطانوی جریدے نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ اقدامات کا پردہ چاک کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے ترمیم کرکے خطے کےمسلمانوں کے علاوہ کسی کو بھی شہریت کا حقدار ٹھرایا،بی جے پی حکومت نے 1 ارب 30 کروڑ بھارتی شہریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔جریدے نے انکشاف کیا کہ بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں کے پاس کوئی دستاویز نہیں کہ وہ بھارتی شہری ہیں،مودی سرکار نے مسلمانوں کو پکڑ کر کیمپوں میں دھکیل دیا ہے جبکہ نئے قوانین کے مطابق 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کے لیے کوئی ریاست نہیں رہی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد، مودی کی جانب سے احمد آباد میں استقبال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ بھارت کے اپنے پہلے سرکاری دورے …