بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت نے مسئلہ کشمیرپر ٹر مپ کی ثالثی کی پیشکش مستردکردی

نئی دہلی:بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے ۔ گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ دو طرفہ معاملہ ہے اور اس کو دوطرفہ طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔وزارت داخلہ نے ہر زہ سرا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت اپنے موقف پر قائم ہے کہ بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ چل نہیں سکتے ہیں،بات چیت کا سلسلہ تب ممکن ہے جب پاکستان دہشت گردی پر روک لگا ئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …