ہفتہ , 20 اپریل 2024

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔بنگلا دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جو 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس بھی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم کو شاداب خان نے 43 رنز پر آؤٹ کیا۔بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اچھا رہا ہے، لڑکے پر اعتماد ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے مگر اب بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی بگ بیش میں اچھی پرفارمنس رہی، اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، احسان علی بھی اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔پاکستانی ٹیم بابر اعظم سمیت محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف اور احسان علی پر مشتمل ہے۔بنگلا دیش کی ٹیم میں محمد محموداللہ، تمیم اقبال، محمد نعیم، لٹن داس، محمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیظ الرحمان شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …