جمعہ , 19 اپریل 2024

دل دہلا دینے والے دنیا کے خطرناک ترین پُل

ویسے تو دنیا میں ایسے بے شمار قدرتی مقامات ہیں جنہیں دیکھ کر انسان اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرتا مگر کچھ مقامات ایسے بھی جنہیں انسان نے اپنی صلاحیت کو بروئےکار لاکر بنایا اور وہ دیکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں۔

اب آپ کے دماغ میں بھی ایسے سوالات اُبھر رہے ہوں گے کہ آیا ہم آپ کو آج ایسی کون سی خطرناک جگہیں دکھانے والے ہیں؟چلیں ہم آپ کو دنیا کے  خطرناک ترین پُل کی سیر کروائیں، ان پُل کو دیکھنے کے بعد آپ بھی حیران ہوجائیں گے کہ اس پر سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا۔

دی ڈیسیپشن پاس برج

دی ڈیسیپشن برج واشنگٹن میں ہے جو دو مقامی جزیروں کو آپس میں ملاتا ہے، اس پُل کے بننے سے قبل ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے جانے کے لیے بحری جہازوں کا طویل سفر طے کرنا پڑتا تھا۔اگرچہ یہ پُل محفوظ تو ہے لیکن یہ 180 فٹ بلندی پر ہے جو دکھنے میں کافی خطرناک لگتا ہے۔

دی پونچرٹرین کازوے

امریکی ریاست لوئزیانا میں پونچرٹرین میں واقع یہ پُل پانی کے اوپر بنا دنیا کا سب سے طویل پُل ہے جو صرف 16 فٹ بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے یہ پُل کافی خطرناک دکھائی دیتا ہے۔دنیا کا سب سے طویل پُل ہونے کی وجہ سے اس پر سفر کرنے والے لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ کبھی نہ ختم ہونے والے پُل کے پار جا رہے ہیں۔

دی کینوپی واک

دی کینوپی واک مغربی افریقا کے ملک گھانا میں واقع ہے، ہوا میں جھولتا ہوا یہ پُل 40 فٹ کی بلندی پر ہے جس کی لمبائی ایک ہزار فٹ ہے۔

اس خاص پُل کو جو چیز دلچسپ بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس پر چلنے والا شخص درختوں کے بیچ سے گزرتا ہے جہاں آنے والے والوں کو راستے میں بندر یا چرند پرندے بھی نظر آتے ہیں۔

دی لنگکاوی اسکائے برج

دی لنگکاوی اسکائے برج ملائشیا میں واقع ہے جو زمین سے 400 فٹ بلندی پر موجودہے، اس پُل کو خوفناک اس وجہ سے سمجھا جاتا ہے کہ اس کے بارے میں یہ افواہیں ہیں کہ ایک بار اسے گرنے کے ڈر کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔

پیونٹی دی اوجیولا

یہ میکسیکن برج اصل میں اس کے نیچے موجود کان کنی والے شہر کی خدمت کے لیے قائم کیا گیا تھا لیکن اب یہ پُل صرف پیدل چلنے والے لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔اسے دنیا کے خطرناک ترین پلوں میں سے ایک بھی سمجھا جاتا ہے۔

سن شائن اسکائے وے برج

یہ پُل 1980 میں بنائے جانے والے پُل کے تباہ ہونے کے نعم البدل کے طور پر فلوریڈا میں تعمیر کیا گیا ہے، اگرچہ یہ پُل ایک محفوظ پُل تو ہے لیکن اس کے حوالے سے افواہیں ہیں کہ یہاں متعدد خودکشیاں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے اس پر سفر کرنے والے لوگ خوف کا شکار ہوجاتے ہیں۔

دی اشیما اوہاشی برج

دی اشیما اوہاشی برج جاپان میں واقع ہے جس کی چڑھائی انتہائی خطرناک ہےاس کی اونچائی 144 فٹ بلند ہے۔

دی اسٹوریسی سنڈیٹ برج

ناروے میں اسٹوریس سینڈیٹ برج کو ایسے ڈیزائن کیا گیا جو دکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے کوئی رولر کوسٹر ہو۔

اس پُل پر سفر کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم ڈرائیونگ نہیں کر رہے بلکہ کسی رولر کوسٹر رائیڈ پر بیٹھے ہوں۔

دی سیدو ریور برج

چین میں موجود دی سیدو ریور برج دنیا کے بلند ترین پُلوں میں سے ایک ہے جو شنگھائی کو چھونگ کنگ سے ملاتا ہے۔اگر کوئی شخص اونچائی سے خوف زدہ ہوتا ہے تو یہ جگہ اس کے لیے نہیں کیونکہ یہ بے حد اونچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …