جمعرات , 25 اپریل 2024

جرمنی میں راہگیروں پر فائرنگ 6 ہلاک متعدد زخمی

جرمنی میں ایک مسلح شخص نے عوامی مقام پر راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی جنوب مغربی ریاست باڈن ورٹمبرگ کے ایک شہر روٹ اَم زے میں مسلح شخص نے ایک عمارت سے باہر نکلنے والے راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس ترجمان نے حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے تاہم ملزم اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …