پیر , 24 فروری 2020

امریکہ کے شہر ہوسٹن میں زور دار دھماکہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ہونے والے دھماکے نے شہر کو ہلا کر رکھا دیا ہے۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے یہ زور دار دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا چار بجے کے قریب ہوا جس کے بعد علاقہ کے لوگ دہشت زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے سے علاقے کے تقریباً تمام گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور گھروں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے۔

پولیس نے واقعے کو بلڈنگ بلاسٹ قرار دیا ہے اور شہریوں کو اس شمال مغربی علاقے میں آنے سے گریز کی ہدایت کی۔
ہوسٹن کے فائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ ہوسٹن شہر میں واقع اس عمارت میں ہوا ہے جہاں گرائنڈنگ اور مینوفیکچرنگ سے متعلق کاروبار کیا جاتا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پابندیاں کسی کورونا وائرس سے کم نہیں : ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی نئی پابندیوں کو کورونا وائرس کی نئی قسم …