پیر , 24 فروری 2020

لیبیا میں شام والی غلطی دہرانا درست نہیں, پورا خطہ متاثر ہوگا: اردوان

القاعدہ،داعش جیسی تنظیموں کو نشانہ نہ بنایا تو یہ دوبارہ منظم ہوجائیں گی،لیبیا بحران کا خاتمہ وقت کی ضرورت خلیفہ ہفتر پرامن کیلئے دبائو بڑھاناہوگا،چانسلر انگیلا مرکل کے ہمراہ استنبول میں یونیورسٹی کی تقریب سے خطاباستنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ عالمی برادری شام والی غلطی لیبیا میں نہ دہرائے ۔لیبیا کا بحران ختم کرناوقت کی ضرورت ہے ۔جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ہمراہ ترک جرمن یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا لیبیا میں امن نہ ہوا تو اس سے پورا مشرقی بحیرہ روم متاثر ہو گا۔انہوں نے کہا القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو نشانہ نہ بنایا گیا تو انہیں دوبارہ منظم ہونے کا موقع مل جائے گا۔ لیبیا کا بحران ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ترک صدرنے زور دیکر کہا خلیفہ ہفتر اور ان کے حامیوں پرخطے کے امن کیلئے دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اردوان نے مزید کہا پچھلے چند ہفتوں سے لیبیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ ان حقائق کی روشنی میں ، ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری شام میں کی جانے والی غلطی لیبیا میں نہیں دہرائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پابندیاں کسی کورونا وائرس سے کم نہیں : ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی نئی پابندیوں کو کورونا وائرس کی نئی قسم …