جمعہ , 19 اپریل 2024

آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہرہیں؛ رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے نام پیغام میں فرمایا: آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہرہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے نام پیغام میں فرمایا: آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہرہیں۔

رہبر معظم نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ کا اجلاس اہم حوادث اور واقعات کے درمیان منعقد ہورہا ہے ان میں ہر واقعہ ایران کی مسلمان اور انقلابی عوام کی عظمت اور اعتبار کے جلوؤں کا مظہر ہے شہادتیں، عسکری توانائیاں ، عوام کی میدان میں بےمثال موجودگی ، نوجوانوں کا قوی اور پختہ جذبہ اور اس کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہزاروں سرگرم مجموعہ نیز ملک بھر کے جوانوں میں عظيم الشان دینی اور معنوی رجحان ، آج کی دنیا میں ایک منفرد اور انوکھے رجحان کی خبـر دے رہے ہیں۔ ایک ایسا رجحان جو مستقبل کی تاریخ پر اپنے گہرے اور عمیق اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ اللہ تعالی کی طاقت اور مدد سے انقلاب اسلامی کا دوسرا قدم ، اس رجحان کو کمال تک پہنچانے اور مثمر ثمر بنانے میں اہم اور مؤثر ثابت ہوسکے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …