بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی عوام کا قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پر صدر ٹرمپ پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ

امریکہ میں ایک سروے کے مطابق ایک چوتھائی امریکی شہریوں نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پرامریکی صدر ٹرمپ پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ میں بزنس انسائیڈر کےایک سروے کے مطابق ایک چوتھائی امریکی شہریوں نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے پرامریکی صدر ٹرمپ پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی عوام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور ان پرشہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے جرم میں  عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ قائم کرنا چاہیے۔ بزنس انسائیدڑ کا کہنا ہے کہ سروے میں ایک ہزار 83 امریکویں نے شرکت کی جن میں سے 27 فیصد نے ٹرمپ کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی حکومت نے بھی ٹرمپ کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے  3 جنوری 2020 میں بغداد کے ايئر پورٹ کے قریب ایک بزدلانہ حملے میں شہید کردیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …