بدھ , 24 اپریل 2024

کشمیری رہنماؤں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں کرفیواور لاک ڈاؤن کو ایک سو پچھترواں دن ہے۔ تمام کشمیری حریت رہ نماؤں نے کل بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں زندگی اور موت کا کھیل سجائے بیٹھا ہے۔ ایک سو پچھتر دن سے زندگی اور موت کے کھیل میں کشمیری جیتے ہیں۔بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام حریت تنظیموں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ چھبیس جنوری کو مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی، وادی کے عوام کے پاس اب کچھ نہیں رہا۔وادی میں مظلوم کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جو لوگ بچ گئے وہ سردی کے ہاتھ جان دے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …