بدھ , 24 اپریل 2024

صدر ٹرمپ، شی جن پنگ اور مودی کو انسانی تہذیب کے لئے خطرہ ہیں : جارج سوروس

ڈیووس: امریکا کی معروف شخصیت جارج سوروس نے صدر ٹرمپ، شی جن پنگ اور مودی کو انسانی تہذیب کے لئے خطرہ قرار دے دیاڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سماجی خدمت گزار جارج سوروس نے کہا کہ قوم پرستی کھلے معاشرے کی سب سے بڑی دشمن ہے۔انہوں نے انڈیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں کو سب سے بڑا خطرہ قوم پرستی سے ہے۔ سب سے بڑا دھچکا انڈیا میں لگا ہے، جہاں نریندر مودی بھارت کو ایک ہندو قوم پر مشتمل ملک میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مودی کشمیر پر تعزیزی اقدامات مسلط کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں مسلمانوں کو ان کی شہریت سے محروم کرنے کی طرف گامزن ہیں۔

انہوں نے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتہا پسند شخص ہیں جو آئینی حدود کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔چینی صدر کے حوالے سے جارج سوروس کا کہنا تھا کہ چینی صدر ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ دونوں شخص اقتدار میں نہ ہوتے تو دنیا ایک بہتر جگہ ہوتی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …