بدھ , 24 اپریل 2024

خاتون اینکر کے سوالات پر بابراعظم کے دلچسپ انکشافات

لاہور: عالمی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین بابر اعظم نے اپنے بیٹ کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کر دیے۔بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ایک انٹرویو میں جب خاتون اینکر نے بابر اعظم کے ان کے بیٹ کے حوالے سے سوال کیا تو قومی کپتان نے حقیقت بتادی۔اینکر نے پوچھا کے آپ جب بھی اسٹروک کھیلتے ہیں تو آپ کے بیٹ سے ایک زوردار آواز آتی ہے، آپ کے بیٹ میں ایسا کیا ہے؟

جس پر ساتھ بیٹھے لیجنڈ وسیم اکرم نے جواب دیا کہ بابر اعظم کی ٹائمنگ اور ڈرائیو، یہ خوبی بابر اعظم کو دوسروں پر ممتاز کرتی ہے اس لیے جب بھی گیند ان کے بلے پر آتی ہے تو زوردار آواز آتی ہے جو دوسرے بیٹسمینوں سے مختلف ہے۔اینکر کے ایک اور سوال پر بابر اعظم نے بتایا کہ وہ ایک بیٹ استعمال نہیں کرتے، ہر فارمیٹ کے لیے الگ الگ بلے ہیں اور انہیں کنڈیشنز کے حساب سے استعمال کرتا ہوں۔بابر اعظم کے بقول وہ ہر ٹور پر کم از کم 7 بلے ساتھ لے کر جاتے ہیں، 3 بیٹ پریکٹس کے لیے اور باقی 4 میچ کے لیے مختص ہیں۔دائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلے میچ میں جلدی آؤٹ ہوا تو بیٹ تبدیل کر لیا، اپنا پسندیدہ بلا استعمال کیا اور پھر پرفارمنس اچھی ہوئی، جب مشکل میں پڑتا ہوں تو اپنا فیورٹ بیٹ سے کھیلتا ہوں۔

قبل ازیں میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، ہمیں اس سیریز میں کامیابی کی اشد ضرورت تھی، گزشتہ سیریز اچھی نہیں گئی تھیں اس لیے یہ سیریز جیتنا اہم ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن تھا، نوجوان بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سینیئرز بیٹسمینوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نوجوانوں کو گروم کرنا چاہتے ہیں انہیں موقع دے کر صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، سیریز جیتنے کے بعد اب تیسرے میچ میں مزید نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کر کے انہیں موقع فراہم کریں گے۔

 

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …