ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنوری کا تیسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.40 فیصد کمی

اسلام آباد : نئے مالی سال 2019-20ء کے ساتویں ماہ (جنوری 2020ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.55 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی۔پاکستان بیورو شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی ،زندہ مرغی، مسٹرڈ آئل ، گڑ،چنے کی دال ،دال ماش، دال مسور ،دال مونگ ،خوردنی تیل، چائے،بیف،مٹن، ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔لہسن ،کیلے ،گندم، آٹا ،ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو،انڈے، باسمتی چاول، پیاز سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل ،بجلی کے نرخ، گیس نرخ، تازہ دودھ، دھی، اری چاول، ملک پاؤڈر، روٹی سادہ ،سرخ مرچ، بجلی کا بلب ، سگریٹ، نمک ، صابن سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،۔گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی اور بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی،اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.54، 0.45،0.42 اور 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …