بدھ , 24 اپریل 2024

ایران میں 40 ہزار غیرملکی طالب علم زیر تعلیم

تہران: ایرانی نئے تعلیمی سال کے اعدادوشمار کے مطابق ایرانی جامعات میں 40 ہزار غیرملکی طالب علم تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے سربراہ برائے غیر ملکی طلباء کے امور نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 40 ہزار غیر ملکی طالب علم زیر تعلیم ہیں جن میں سے 29 ہزار طالب علم ایرانی وزارت سائنس کے زیراہتمام یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان غیر ملکی طالب علموں کے 50 فیصد کا حصہ بی اے، 34 فیصد کا حصہ ایم اے اور 16 فیصد کا حصہ بھی پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔علیزادہ نے مزید کہا کہ ایران میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علم، 10 مختلف مضامین میں تکمیل حاصل کر رہے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر طالب علم فارسی زبان و ادب اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے مضامین پڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …