بدھ , 24 اپریل 2024

ایران 6 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کے لیے تیار

تہران: ایرانی وزیر مواصلات اور ٹیکنالوجی انفارمیشن نے کہا ہے کہ ہم 6 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کے لیے تیار ہیں.یہ بات محمد جواد آذری جہرمی نے اتوار کے روز ٹوئیٹر میں اپنی ٹویٹ میں کہی.انہوں نے کہا کہ ہم عشرہ فجر تقريبات کے انعقاد سے پہلے ملکی وسائل سے لیس ایرانی 6 سیٹلائٹس کو مدار میں رکھیں گے.قومی تحقیقاتی ظفر سیٹلائٹ گزشتہ ہفتہ خلائی ایجنسی کے حکم سے ایرانی علم و صنعت یونیورسٹی کے ذریعہ ڈیزائن اور بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس سیٹلائٹ کا وزن 113 کلوگرام اور مدار میں اس کی عملی زندگی کم سے کم 5.1 ہے۔ظفر سیٹلائٹ کا مشن دو صارفین کے درمیان ریئل ٹائم امیجنگ اور ایک طرفہ صوتی مواصلات کے پیغامات کو محفوظ اور بھیجنا ہے.اس سیٹلائٹ کی زمین سے اونچائی 530 کلومیٹر ہے اور اور S & f فریکوینسی بینڈ کے ساتھ LEO مدار میں پڑے گا۔کیمروں کو اپ گریڈ کرنا ، کنٹرول کی درستگی کو دوگنا کرنا اور ویڈیو ٹرانسمیشن کی شرح میں 15 گنا سے زیادہ اضافہ کرنا ظفر سیٹلائٹ کی خصوصیات ہیں۔یہ سیٹلائٹ رنگین کیمرے سے لیس ہے جو زمین کی سطح پر امیجنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ظفر سیٹلائٹ نوید سیٹلائٹ سے کم از کم 300 فیصد بہتر ہے اور اس میں زیادہ جدید کنٹرول سسٹم موجود ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …