جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی صدر کو خارجہ پالیسی، حقائق کی روشنی میں مرتب کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کو خارجہ پالیسی فیکس نیوزکی خبـروں پر نہیں بلکہ بیرونی حقائق کی روشنی میں مرتب کرنی چاہیے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خارجہ پالیسی فیکس نیوزکی خبـروں پر نہیں بلکہ بیرونی حقائق کی روشنی میں مرتب کرنی چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کو حقائق کی بنیاد پر اپنی خارجہ پالیسی مرتب کرنی چاہیے اور فیکس نیوز کی خبروں پر اپنی خارجہ پالیسی مرتب کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل اشپیگل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ماضی کی غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیے اور ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …