جمعرات , 25 اپریل 2024

آدمی نے چیتے پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ایک گاؤں میں ایک شخص نے چیتے پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے گاؤں میں ایک گروہ نے بڑی بلی کو لاٹھیوں اور سلاخوں سے اتارنے کی کوشش کی تو ایک چیتے نے ہجوم پر حملہ کردیا اور شہری پیچھے ہٹ گئے ایسے میں ایک شخص نے چیتے پر حملہ کرکے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفناک لمحہ اس وقت آیا جب ایک شخص تعاقب کے دوران زمین پر گر پڑا اور چیتا اس پر جھپٹ گیا۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس شخص کے ساتھ کیا ہوا لیکن ایسا لگتا ہے کہ چیتے نے اسے نہیں مارا، ہجوم اور دیگر کی مزاحمت کے بعد چیتا بھاگ گیا۔گزشتہ روز فیس بک پوسٹ میں دکھایا گیا تھا کہ چیتا کو ایک شخص بھگا رہا ہے اور اس کے پیچھے ہجوم بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ٹائیگر حملے معمول کی بات ہیں اس طرح کے حملوں میں ہر سال 50 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں کیونکہ بہت سے دیہاتوں میں شیر اور چیتے موجود ہوتے ہیں اور اکثر اوقات آبادی میں بھی گھس کر شہریوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …