ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہلاکتیں 80 ہو گئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ، دو ہزار سات سو چوالیس افراد متاثر ہیں۔چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیلات میں بھی توسیع کر دی ہے۔حکام نے عام تعطیلات کوختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔ادھر امریکا میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلی فورنیا، ایری زونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

امریکا نے پُراسرار وائرس کی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد سب سے متاثرہ شہر ووہان کے قونصل خانے کے عملے اور اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ایک خصوصی پرواز 28 جنوری کو ووہان سے سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہوگی۔خطرناک اورتیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر فرانس نے متاثرہ ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …