ہفتہ , 20 اپریل 2024

مالی میں فوجی اڈے پرفائرنگ سے 19 اہلکار ہلاک

افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی اور 4 موٹرسائیکلوں پر آئے اور سوکولو آرمی بیس پر کارروائی کے بعد مالی فوج کا اسلحہ اور جنگی سازوسامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ تاحال کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں ایک سے زائد شدت پسند جنگجو حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔مالی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک درجن سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جب کہ حملہ آوروں کا بھی نقصان ہوا ہے۔ اس فوجی بیس میں وہ اہلکار تعینات تھے جو ملحقہ بستیوں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …