جمعرات , 25 اپریل 2024

چین میں کرونا وایرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ایڈز کی دواؤں کا استعمال شروع

چینی ڈاکٹروں نے بیجنگ میں کرونا وا‏ئرس کے علاج کے لئے ایڈز کی بیماری کو کنٹرول کرنے والی دواؤں سے استفادہ کرنا شروع کردیا ہے۔چینی وزارت صحت نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ ایچ آئی وی یا ایڈز پر قابو پانے والی دوا، کرونا وائرس پر قابو پانے میں بہت زیادہ موثر ثابت ہورہی ہے کہا کہ فی الحال بیجنگ کے اسپتالوں میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے کے لئے ایچ آئی وی کی دواؤں کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ پورے چین میں کرونا وایرس میں مبتلا افراد کی تعداد تقریبا دوہزار ہے جبکہ پوری دنیا میں کرونا وایرس میں مبتلا افراد کی تعداد مجموعی طور پر دوہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ چین میں اب تک چھپن افراد کرونا وائرس میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان میں بھی کرونا وایرس کے پیش نظر اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …